Saturday, August 26, 2023

How to reduce electricity bills بجلی کے بلوں کو کیسے کم کریں

 اپنے بل کنٹرول کرنے کی کوشش کیجیے اور اس کا طریقہ کار سمجھیئے. 


(بجلی کے بلز اور موجودہ مہنگائی ایک قابل غور تحریر) 


ٹینشن لیکر دماغ کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ ہوش کریں اور عملی اقدامات اٹھائیں

بہت زیادہ بل عوام کے لیے سردرد ہیں مگر اس کا حل موجود ہے  جس پر میں نے خود کرکے پانچ ہزار بل کی کمی دیکھی ہے۔

سب سے پہلے آپ کو یونٹ کی ترتیب بتاتے ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ کونسی چیز زیادہ یونٹ کا سبب بنتی ہے۔


فریج۔۔ ؟

24گھنٹے چلے تو آپ کے یونٹ صرف ہو ں گے 118 تقریبا ساڑھے تین یا چار یونٹ چوبیس گھنٹوں میں فریج کی وجہ سے آپ کے بل میں شامل ہوتے ہیں تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ آپ شام پانچ سے رات دس تک  اور صبح سات سے 9 تک فریج بند رکھیں گے اس طریقے سے آپ 50کے قریب یونٹس بچا سکیں گے اور اگر آپ کو ڈر ہو کہ فریج کی  کولنگ کم ہو  جائے گی تو آپ دودھ گوشت یا میڈیسن اوپر والے خانے میں رکھیں۔ فالتو سالن حلوہ اور فروٹ کو سٹور نہ کریں تھوڑا اور تازہ فروٹ لائیں اور کھا جائیں فالتو فروٹ سالن حلوہ غریبوں کو یا محلے داروں کو دیں تاکہ امراض دل و دماغ سے محفوظ رہ سکیں۔

پنکھے۔۔۔

 پنکھے صرف چھت والے استعمال کریں اگر آپ کے گھر 3 پنکھے صبح و شام چلیں گے یعنی چوبیس گھنٹے تو آپ کے یونٹ صرف ہوں گے 90. کیونکہ گرمی ہے پنکھے بند نہیں کر سکتے تو آپ یا سولر بیٹری لیں یا آپ دن کے وقت الگ الگ روم میں بیٹھنے کے بجائے ایک ہی روم میں بیٹھ کر اتفاق پیدا کریں اور 2 پنکھے بند مہینے کی 20 یونٹس بچائیں مگر سٹینڈ والے پنکھےہرگز نہ چلائیں اگر تین سٹینڈ کے پنکھے چوبیس گھنٹے چلائیں تو یونٹس صرف ہوں گے 187. ایک سٹینڈ والا پنکھا 2 چھت والے پنکھے چلنے کے برابر ہے۔۔

موٹر روزانہ 40منٹس چلے تو یونٹس صرف ہوں گین 30. مگر رات کو چلانےپر یعنی رات 6 سے 11 کے درمیان تو یونٹس صرف ہوں گے 54. اس لیے پانی صرف صبح نماز کے وقت سے لیکر 8 بجے تو بھر لیں۔

استری روزانہ 2 گھنٹے چلانے سے یونٹ صرف ہوں گی 55مگر استری چلانے کے ساتھ فریج اور پنکھے بند رکھیں جائیں اور دن کے وقت چلائی جائے تو یونٹس صرف ہوں گے 35.۔

حکومت پاکستان بجلی سیل کر کے پیسے کما رہی ھے اب آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کتنی بجلی استعمال کرکے ان کو پیسے دینا چاہتے ہیں میں بہت سے ایسے گھروں کو جانتا ہوں جن کے گھر فریج نہیں ہے اور ان کا بل 3000 روپے تک آتا ہے  ۔ سب سے زیادہ بجلی کی استعمال فریج پر ہے یہ آپ نے دیکھنا ہے کہ اب آپ کس طرح بل میں کمی لا سکتے ہیں.

No comments:

Post a Comment