Thursday, August 17, 2023

Guidelines about transfers

السلام علیکم۔۔۔


ڈاکومنٹس ویریفکییشن کے بعد ٹرانسفر کروانے والے ٹیچرز کے ٹرانسفر آرڈر لیٹر انشااللہ 17 اگست 2023 کو ان کے SIS Login ID پر جاری ہو جائینگے۔۔انشااللہ


میری طرف سے ان کو ٹرانسفر کی ایڈوانس مبارک ہو۔۔


پرانے سکول سے Relieving ,نئے سکول میں joining ,سیلری بند کروانے اور نئے سکول سے سیلری جاری کروانے کا مکمل پراسیس آپکو تفصیل سے شیئر کر رہا ہوں،

امید ہے مزید سوال کی گنجائش نہیں رہے گی،پھر بھی اگر کوئی ابہام/کنفیوژن ہوتو آپ مجھے ان باکس میں پوچھ سکتے/سکتی ہیں۔۔


ٹیچرز ٹرانسفر ہونے کے بعد اگلا پراسیس پیشِ خدمت ہے....👇🏻


1)👈🏻  ٹرانسفر آرڈرز ( 17 اگست کو اپلوڈ ہونے والے) کو PDF میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کا صاف اور واضع پرنٹ لیں.


2) 👈🏻 جس سکول سے آپکا ٹرانسفر ہوا ہے وہاں کے سکول کی/کے ہیڈ سے فوری رابطہ کریں اور سکول ٹیب سے اپنی پروفائل کو اوپن کریں اور ریلیونگ کے آپشن پر کلک کرکے ہارڈ کاپی میں پرنٹ کئے گئے یا سوفٹ فارم میں شیئر کئے گئے ٹرانسفر آرڈر کے QR کوڈ کو سکین کریں.


3) 👈🏻 آپکا ڈیٹا اس عمل سے سکول ٹیب سے خارج ہوجائے گا. اس کے فوری بعد آپ ٹرانسفر ہونے والے سکول کی ہیڈ سے رابطہ کریں اور اُس سکول ٹیب ویسے ہی عمل کرکے جائننگ دیں اور وہاں کے سکول رجسٹر پر فوری حاضری لگا دیں.(یہاں ایک نہایت اہم بات کرتا جاؤں کہ آن لائن جائننگ اور ریلیونگ میں ایک دن کا بھی وقفہ نہ ہو, جس دن ریلیونگ کریں اُسی دن نئے سکول میں جائننگ کریں)


4)  👈🏻آن لائن جائننگ ریلیونگ کے بعد مینوئل ہارڈ کاپی پر جائننگ اور ریلیونگ دینے کے لئے5  کاپیز ریلیونگ کی اور 5 کاپیز جائننگ کی تیار کریں.


5) 👈🏻 پرائمری اور ایلیمنٹری والے Dypty DEO اور ہائی سکول والے اساتذہ ہیڈمسٹریس /ہیڈ ماسٹر کے نام ریلیونگ درخواست لکھیں اور ساتھ ہی 

ہارڈ کاپی ریلیونگ رپورٹ پر پرائمری یا ایلیمنٹری سکول والے AEO اور Dypty DEO کے سائن کروائیں گے جبکہ ہائی سکول والے اساتذہ اپنے ہیڈماسٹر/ہیڈمسٹریس کے سائن و مہر کروائیں .


6) 👈🏻 مینوئل جائننگ کے لئے بھی

پرائمری اور ایلیمنٹری والے Dypty DEO اور ہائی سکول والے ہیڈمسٹریس /ہیڈ ماسٹر کے نام جائننگ درخواست لکھیں اور ساتھ ہی 

ہارڈ کاپی جائنگ رپورٹ پر پرائمری یا ایلیمنٹری سکول والے AEO اور Dypty DEO کے سائن کروائیں گے.

جبکہ ہائی سکول والے ہیڈماسٹر/ہیڈمسٹریس کے سائن و مہر کروائیں.


7) 👈🏻 تحصیل , ضلع ,ونگ یا ہائی سکول سے دوسرے ہائی سکول میں تبادلہ ہونے پر پرائمری/ایلیمنٹری والے ڈپٹی DEO آفس سے جبکہ ہائی سکول والے اپنے ہیڈ سے LPC(Last Pay Certificate)  حاصل کریں اور ٹرانسفر ہونے والے نئے سکول میں تنخواہ کے حصول کے لئے پراسیس کریں.


8) 👈🏻 اگر پرائمری یا ایلیمنٹری سکول والے ٹیچرز کا اپنے سابقہ سکول کی ہی تحصیل میں تبادلہ ہوا ہے تو پھر LPC لینے یا اکاؤنٹ آفس کا کام کروانے کی ہرگز ضرورت نہیں..


9) 👈🏻 آن لائن ٹرانسفر آرڈر پر فلحال متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کروانا ضروری نہیں لیکن بعد میں(10 دن بعد) دستخط شدہ ٹرانسفر آرڈرز CEO آفس سے لازمی وصول کر لیں۔


10) 👈🏻 یاد رکھیں آرڈرز جاری ہونے کے بعد آپکو کوئی بھی فراغت یا جائننگ سے نہیں روک سکتا۔

اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو آپ فوراً DEO یا CEO صاحب کو کال کریں اور متعلقہ اتھارٹی کے بارے رپورٹ کریں۔

No comments:

Post a Comment